چنیوٹ(نامہ نگار)سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک دو فرار۔ دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے سی سی ڈی ذرائع کے مطابق سی سی ڈی پولیس ASIاعجاز اصغر، SI محمد علی ہمراہ ٹیم نے جھمرہ روڈ پل اوڈاں والی پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزما ن مسلحہ ہائے اسلحہ آتشیں جھمرہ کی طرف سے آئے جن کو مشکوک پاکر رکنے کا پولیس نے اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کردی جس پر پولیس نے حفاظت خود کے تحت جوابی فائرنگ کی جب فائرنگ کا سلسلہ ختم ہوا تو سرچ اپریشن کے دوران دو ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ملے جن کی پہچان جہانگیر،نذیر پسران غلام مصطفی قوم اوڈ ساکنائے چک نمبر103ج ب سے ہوئی،پولیس کی جانب سے فرار ملزمان کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے پولیس کی جانب سے حسب ضابطہ کاروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔




