پیپلز پارٹی کسی بھی سودے بازی پر یقین نہیں رکھتی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغرعلی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی اور ائے روز بڑھتے ہوئے گیس وبجلی کے بلوں میں بے جا اضافہس غریب عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے حالات کی ستائی عوام پہلے ہی اعصاب شکن مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بحران کے ہاتھوں بری طرح پس رہی ہے جسے وفاقی و صوبائی حکومت کو عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری معاشی ریلیف دینا پڑے گا صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی ساری جدوجہد کا اصل مقصد عام ادمی کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے محنت کش خواتین تنگ دست مزدور کسان اور عام دیہاڑی دار کے لیے فوری ریلیف کو یقینی بنانا ہے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو کی واضح ہدایت پر پنجا ب بھر کے پارٹی ورکرز کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے ہم عوام اور پا رٹی ورکرز کو ما یو س نہیں کرے گے پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقا کے لیے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے آئین کی بالادستی جمہوریت کا تسلسل قانون کی بالادستی پر پیپلز پارٹی کسی سودے بازی پر یقین نہیں رکھتی انہوںنے کہا کہ ہمیں عوامی مشکلات اور پارٹی ورکروں کے مسائل کا مکمل ادراک ہے ہم انشائ اللہ اپنے ورکروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پر عملی اقدامات کو یقینی بنائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں