وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ تیار کرنیوالے ملازمین کا اعزازیہ منظور کرلیا

لاہور (بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خزانہ کے بجٹ تیارکرنیوالے ملازمین کا اعزازیہ منظور کرلیا۔ وزیر اعلی نے زیادہ سے زیادہ اعزازیہ4 بنیادی تنخواہ اورکم از کم ایک بنیادی تنخواہ منظور کی۔ محکمہ خزانہ کے بجٹ ملازمین کوکارکردگی اوران پٹ کی بنیاد پر یہ اعزازیہ دیا جائے گا۔یادہ کام کرنے والے ملازمین کو زیادہ شرح سے اعزازیہ ملے گا۔ اعزازیہ محکمہ خزانہ کے بجٹ ونگ کے ملازمین کو دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں