دریائے سوات جیسے واقعات کا تدارک ضروری ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری ، سماجی شخصیت اور ممبرایف پی سی سی آئی محمد ظفر معراج نے کہاہے کہ سوات واقعہ نہایت دلخراش ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت سے سیاحتی مقام ایسے ہیں کہ جہاں متعلقہ ادارے موثر انتظامات کر کے سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد کے بہہ جانے کے افسوسناک واقعہ کے بعد تمام سیاحتی مقامات پر اداروں کی کارکردگی کو مانیٹرنگ کیا جائے تاکہ آئندہ سے کوئی ایسا روح فرسا واقعہ پیش نہ آئے چند روز کالام میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آچکا ہے آخر میں انہوںنے کہا ملک بھر کی صنعتی و تجارتی تنظیمیں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے تاہم آئندہ سے ایسے واقعات کا تدارک اور روک تھام ضروری ہے کیونکہ ہر جان قیمتی ہے جس کا تحفظ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں