پاک فوج کے 13جوانوںکی شہادت بڑا سانحہ ہے

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن تحصیل بنائو تحریک کے بانیان کاہلو ں برادرن نے وزیر ستا ن کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں دھرتی ماں کی حفاظت پر مامور 13 جوانو ں کی شہادت کو ایک بڑا سانحہ اور قومی نقصان قرار دیا ہے تحریک کے چیئر مین چوہدری رضوان کاہلوں اورصدر چوہدری عثمان کا ہلوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پا کستا ن میں بڑ ے پیمانے پر دہشتگردی کے واقعات پاکستان دشمنوں کی وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنیکی گھنانی سازش ہے جس میں وہ کھبی اور کسی صو رت کامیاب نہیں ہو سکیں گے کیونکہ پاک دھرتی کے جوانوں میں شہادت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں