فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی میدان میں باجما عت مائنس ہوچکے ہیں مدت کے مطابق الیکشن ہوں گے اورمیاں نوازشر یف کی قیادت میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہو گی-ان کاکہناتھاکہ مرکزی اورپنجاب حکومت نے ڈیڑھ برس میں ملک اورعوام کو مشکلات سے نکال دیاہے اور باالخصوص غریب عوام کو روز مرہ کی تمام اشیا سستی مل رہی ہیں-انہوں نے کہاکہ سٹاک مارکیٹ کا بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس 1 لاکھ 27 ہزار کی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔نئے مالی سال کے پہلے ہی دن سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہوئی ہے-انہوں نے کہا کہ نیا مالی سال اچھی خبر اور معاشی میدان میں اہم پیشرفت سے شروع ہواہے کاروباری برادری کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے، نیا مالی سال ملکی معیشت کی بہتری کی جانب سفر میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار ترقی و خوشحالی میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، حکومت بھی بہترین کاروباری ماحول اور مزید سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔




