زیادتی کیس ،جھوٹا بیان دینے پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی پولیس نے زیادتی کیس میں ملزم کے حق میں بیان دینے پر خاتون کیخلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تفتیشی آفیسر ثناء نذیر نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ مدینہ ٹائون کی مشل فاطمہ نے 20جون کو ملزم ثوبان الحسن کے خلاف مقدمہ نمبری 1826/25 زیردفعہ 376ت پ درج کروایا اور بعدازاں مبینہ طور پر ملزم سے سازباز کرتے ہوئے عدالت میں ملزم ثوبان کے حق میں بیان دیا کہ گھریلو جھگڑوں اور لڑائی جھگڑے کے باعث مقدمہ درج کروایا تھا۔ زیادتی والی بات نہ ہے جس پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ جس پر تفتیشی آفیسر نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مدعیہ مشل فاطمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں