اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی عملدرآمد کیلئے کمیٹیاں تشکیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد نے اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی پر عملدرآمد کیلئے تین کیٹیگریز کیلئے سکروٹنی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ سی ای او ایجوکیشن کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات میں ایسے بالخصوص خواتین اساتذہ طلاق یافتہ’ خلع یا سنگل والدین کیلئے ٹرانسفر کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کمیٹی کے سربراہ جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل جھمرہ اور 5اے ای اوز درخواستوں کی جانچ پڑتال کرینگے۔ جبکہ طبی سہولیات اور بیمار اساتذہ کی سکروٹنی کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (M/EE)’ کمیٹی کے کنوینئر جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (M/EE) اور پانچ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کمیٹی کے ممبران ہونگے۔ شہری کیٹیگری جس میں شادی کے بعد سسرال جانے کے بعد ٹرانسفر کروانے’ خواتین اساتذہ کی ٹرانسفر کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (SE) کنوینئر’ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (SE) اور پانچ سینئر ہیڈماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس ممبران میں شامل ہونگی۔ سکروٹنی کمیٹی کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی تجاویز بھجوائیں گی جس کے بعد اساتذہ کی ٹرانسفر کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں