فیصل آباد ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا،66وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید66وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اساب لوٹ لیا، درجنوں شہری موٹر سائیکلوں سے محروم، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 1نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ عمر ویلی بھاگیوال کے فصیح کی اہلیہ(ک) کو ملزمان رفاقت وغیرہ، ساہیانوالہ کے علاقہ42ج ب کے احمد یار کی بھتیجی (س) کو نامعلوم، سمندری کے علاقہ عبداللہ کالونی کے اسد اللہ کی بیٹی(ن) کو نامعلوم،صدر کے علاقہ عوامی ٹائون کے شان کی بھانجی(الف) کو نامعلوم، ستیانہ کے علاقہ 433گ ب کے بوٹا کی اہلیہ (ن) کو نامعلوم، مدینہ ٹائون دائود چوک کے رہائشی امیر حمزہ کا بھائی ذیشان گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے باہر ارباز سے جھپٹا مار کر فون، نڑ والا چوک کے قریب شفاقت علی سے92ہزار و فون، پریس مارکیٹ کے قریب مظفر سے 30ہزار و فون، 220ر۔ب کے قریب عابد حسین سے اڑھائی لاکھ و فون، محلہ پنج پیر کے اسد الرحمن کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری، بسم اللہ ٹائون کے قریب تیمور خان سے ڈیڑھ لاکھ و فون، غوثیہ پارک گلی نمبر4کے زبیر کی دکان سے سامان چوری، ستیانہ روڈ گیٹ چوک کے قریب شاہد فاروق سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،پائپاں والا پل کنال روڈ پر عبدالرحمن سے10ہزار و فون، غفور بشیر ہسپتال روڈ پر عقیل احمد سے نقدی و فون،202ر۔ب کے تنویر احمد سے لیپ ٹاپ’ نقدی وفون، 196ر۔ب کے ظفر اقبال کے ڈیرہ سے بکرے، 204ر ۔ب کے انور کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، مجاہد ہسپتال کے باہر عامر شہزاد سے نقدی و فون،208ر۔ب کے جمشید سے نقدی و فون، گلستان کالونی کے امجد جاوید سے سوا لاکھ و فون، چباں روڈ پر کامران کے گھر کے تالے توڑ کر سامان لوٹ لیا گیا،153ر ۔ب کے عادل سے نقدی و فون، لال مل چوک سے امان اللہ سے نقدی و فون، امین آباد کے شہزاد سے لیپ ٹاپ و نقدی، سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی کے علی سفیان سے نقدی و فون، 237ر۔ب کے زمان سے موٹر سائیکل’ نقدی و فون، ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قاسم سے جھپٹا مار کر فون،227ر۔ ب کے بلال سے نقدی و فون، ٹی اینڈ ٹی کالونی کے ریاض احمد کے گھر سے15تولے زیورات نقدی وفون، کہکشاں کالونی کے قاسم سے 25ہزار و فون،272ر۔ب کے افتخار کی شاپ سے سولر پلیٹس چوری، وارث پورہ کے امتیاز سے ڈیڑھ لاکھ و فون چھین لیا،دستگیر پورہ کے ممتاز انور سے30ہزار وفون، وارث پورہ کے انصر سے10ہزار و فون، 38ج ب کے تنویر حسین سے موٹر سائیکل چھین لیا،275ج ب کے حماد سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 64ج ب کے احسان الحق سے8ہزار وفون،71ج ب کے شفیق کی حویلی سے بکریاں چوری، 240گ ب کے شہزاد سے52ہزار و فون، جڑانوالہ کے علاقہ کوٹ کبیر کے قریب ارسلان سے 47ہزار و فون،106گ۔ ب کے ریاض علی سے25سو روپے و فون، 124گ ب کے راجہ ناظم کے ڈیرہ سے 6لاکھ کے مویشی،71گ ب کی رسولاں بی بی کے گھر سے زیورات و نقدی لوٹ لی، 237گ ب کے سعید اختر سے اڑھائی لاکھ و فون، 59گ ب کے مکرم مقبول سے دو لاکھ و فون، 280گ ب کے شاہد کی حویلی سے3بکرے،363گ ب کے شریف کی دکان لوٹ لی، 210گ ب کے اسد کے3ہزار وفون، قاسم سے موٹر سائیکل، منیر احمد سے40ہزار و فون، ٹھٹھہ بیگ کے شاہ محمد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، شوکت آباد کے راشد علی کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مرکزی امام بارگاہ سے سبطین، شیرانوالہ چوک سے محمد سلیم، ڈبلیو بلاک مدینہ ٹائون کے حسن نواز، کوہ نور سٹی سے منظور حسین، اے ون سویٹ شاپ سے کریم، مومن آباد کے بنیامین، منان ٹائون کے حسنین، منان ٹائون گلی نمبر3 کے اویس، 263ر ب کے رفیق، صدیق نگر کے دلدار، گلبہار کالونی سے طاہر، نیا بازار جڑانوالہ کے عمران، عثمانیہ پارک جڑانوالہ کے واجد علی، جمشید ٹائون کے رحمان، 69ر۔ب کے آصف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں