PFAکا چھاپہ،کیمیکلز سے مصنوعی دودھ تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 555 گ ب میں کیمیکل سے مضرصحت مصنوعی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا’ بھاری مقدار میں کیمیکلز’ مشینری اور دودھ برآمد’ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر ماتحت عملہ کے ہمراہ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 555 گ ب میں شہباز ولد اﷲ بخش کے یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر مختلف کیمیکلز سے مضرصحت مصنوعی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔ جو کہ مبینہ طور پر محرم الحرام کے دوران سبیل لگانے والوں اور شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا اور 45کلوگرام مصنوعی دودھ تیار کرنے والے کیمیکلز’ ڈرم’ مشینری اور جعلی دودھ برآمد کر لیا۔ تاہم یونٹ کا مالک شہباز فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ ماموں کانجن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں