تیز رفتار کار نے2نوجوانوں کو کچل ڈالا

بورے والا(نامہ نگار) بورے والا میں بے قابو کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2افراد شدید زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔جاں بحق دونوں نوجوانوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں