اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد پولیس نے چھ روز کے اندر اندر وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے فہیم سردار کے ہائی پروفائل قتل کیس کو حل کرلیا۔25جون کو اسلام آباد کے پوش سیکٹرمیں مصنف اورٹرینر فہیم سردارکا گھر کے اندرپراسرار قتل،وفاقی پولیس6روز کے اندر اندر اندھے قتل کا سراغ لگا کرملزمان تک پہنچ گئی،آئی جی اسلام آباد نے وزیر مملکت داخلہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ وجہ قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت تھی،بتایا یہ پولیس کے لیے ایک ٹیسٹ کیس تھا,دونوں ملزمان کو گوجرانوالہ اور جھنگ سے گرفتار کرلیا گیا۔




