اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر رضا مند

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط سے اتفاق کیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر آج طویل و نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ساٹھ روز کے دوران جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے تمام پارٹیز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ میں اگلے ہفتے تک جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا سات جولائی کو نیتن یاہو کے وائٹ ہاس کے دورے سے پہلے غزہ میں جنگ بندی ہوسکتی ہے؟ صدر ٹرمپ نے کہا انھیں امید ہے کہ ایسا ہونے والا ہے، ہم اگلے ہفتے تک ایسا ہونے کی تلاش میں ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو 7جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں