قومی ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح، سیمی فائنل میں پہنچ گئی

سیئول(سپورٹس نیوز) ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔قومی ٹیم نے پانچویں میچ میں مالدیپ کو 39 کے مقابلے 49 گول سے شکست دے دی، مسلسل پانچ فتوحات کے بعد پاکستان ٹیم گروپ بی میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔کامیابی کی صورت میں پاکستان کی فائنل تک رسائی اور رینکنگ مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں