ومبلڈن ٹینس میں لائن ججز ختم کردیے گئے

ومبلڈن (سپورٹس نیوز) ومبلڈن ٹینس میں لائن ججز کا مکمل طور خاتمہ کردیا گیا ہے، ومبلڈن کی 148 سالہ تاریخ میں پہلی بار لائن ججز ختم کیے گئے ہیں۔ومبلڈن کی سی ای او سیلی بلون کا کہنا ہے انہیں افسوس ہے کہ برسوں پرانی روایت کا خاتمہ کرکے ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا، اب یہ الیکٹرونک سسٹم دنیا بھر کے مختلف ٹینس ایونٹس میں استعمال کیا جا رہا ہے جو وقت کی ضرورت تھا۔دوسری جانب لندن میں آج بھی موسم شدید گرم رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں