پٹرولنگ پولیس ان ایکشن،1ماہ میں21اشتہاری گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی مرزاانجم کمال کی پریس کانفرنس۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ماہ ِ جون کی فارمنس رپورٹ جار ی کردی گئی۔ 365مقدمات کا اندراج، 21اشتہاری اور13 عدالتی مفرور گرفتار، ملزمان سے02پسٹل جبکہ، 160لیٹر شراب، 20چوری شدہ گاڑیاں،3بکریاں اور1100آم کی پیٹی سے لوڈ ٹرک بھی برآمدکر لئے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل آفس ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد میں بریس کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر فیصل آباد کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ جس کے مطابق پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ٹیمز نے بذریعہ ای پولیس ایپ519345افراداور 199619گاڑیوں کو چیک کیا جس میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 21اشتہاری اور13عدالتی مفرورگرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا اور 20چوری شدہ گاڑیاں جن میں 01کار اور 19موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئیں۔ مختلف دفعات کے تحت 365مقدمات کا اندراج کیا۔ جن میں 372سے زائدملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ 02پسٹل اورگولیاں برآمد کئے گئے۔جبکہ امتناع منشیات کے 10مقدمات کا اندراج کرکے 160لیٹر شراب اور 180گرام چرس بھی برآمد کی گئی۔پٹرولنگ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیں کرتے ہوئے ملزمان سے 03چوری شدہ بکرے اور واردات میں چھینا گیا 1100آم کی پیٹیوں سے لوڈ ٹرک بھی برآمد کیا۔ پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک مینجمنٹ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے 47252چالان کرتے ہوئے 238520050روپے مالیت کا جرمانہ کیا پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر رسپانس دیتے06حادثات میں 50 افرد کوفوری طبی امدادجبکہ ہائی ویز پرمشکل میں پھنسے 1520افرادکو مدد فراہم کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے 04گمشدہ بچوں و لاپتہ افراد کو ان کے اہل خانہ سے بھی ملادیا گیا۔ ہائی ویز پر 163عارضی و مستقل تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ژشہریوں کی جان مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں