پاکستان کرکٹ بورڈکو بھاری نقصان کا انکشاف

اسلام آباد( بیو رو چیف )پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے فرنچائزز کو کل آمدن کے منافع کے تناسب میں خلاف قاعدہ تبدیلی سے پی سی بی کو اربوں روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی)کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔آڈٹ پیرا میں بتایا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے فرنچائز کو دیے جانے والے منافع کے تناسب میں تبدیلی سے پی سی بی کو ایک ارب 63 کروڑ کا نقصان ہوا۔پی سی بی حکام کے مطابق کورونا وبا کے دوران فرینچائزز کے منافع کے شرح میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن منافع کی شرح میں تبدیلی کرنا تھی تو فرنچائزز کے ساتھ معاہدے معطل ہونا ضروری تھے۔ذیلی کمیٹی نے پی سی بی کو 90 روز میں قواعد پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں