بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے گئی خاتون طلائی بالی سے محروم

ڈجکوٹ(نامہ نگار) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نجی سنٹر خواتین کی تذلیل کے مراکز میں تبدیل ہو گئے ، دھکم پیل سے خواتین پریشانی کا شکار ، تفصیل کے مطابق اب نجی موبائل فون سنٹرز کو بی آئی ایس پی کی ادائیگی کے لئے ڈیوائسز دی گئی ہیں جہاں وہ اپنی من مرضی کرتے ہیں اور مبینہ کٹوتی کرکے رقم دیتے ہیں ڈجکوٹ کے علاقہ روشن والا میں نجی موبائل فون سنٹرکے خلاف خواتین کی شکایت بڑھ چکی ہیں گزشتہ روز اپنی رقم لینے عمر رسیدہ خاتون بشیراں بی بی کان کی طلائی بالی سے محروم ہو گئی۔ دھکم پیل کے دوران کسی نے بالی نوچ کر کام زخمی کر دیا ، نجی سنٹرز مالکان روشن والا نے خواتین کو گالم گلوچ معمول بنا لیا ۔ نجی سنٹرز مالکان مرضی سے آتے ہیں اور وقت سے پہلے سنٹر بند کرکے چلے جاتے ہیں دور دراز سے آئی غریب خواتین سارا دن انتظار میں بیٹھی رہتی ہیں خواتین نے حکام بال سے اصلاح و احوال کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں