شوہر کا بیوی کو گولی مار کر ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں دوران واردات خاتون کو فائر لگنے کا ڈراپ سین، پولیس رپورٹ کے مطابق مورخہ 30.06.25کو ریسکیو15پرکال موصول ہوئی کہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ عمیر ٹائون گھر میں دوران ڈکیتی ناصرہ بی بی فائر لگنے سے زخمی ہوگئی ہے جس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون سب انسپکٹر مظہر عرفان موقع پر پہنچ گئے اور ملاحظہ موقع کیا اور حالات مشکوک ہونے پر پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دریافت کی تو پتہ چلا کہ واردات والی بات نہ ہے بلکہ ملزم احتشام کا بیوی سے جھگڑاہوا اور اس دوران احتشام نے اپنی بیوی ناصرہ بی بی کو فائر مار کر زخمی کردیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، تھانہ ملت ٹائون پولیس نے ملزم احتشام سے اسلحہ برآمد کرکے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں