غزہ میں اسرائیلی فورسز کے تازہ حملے ‘مزید24فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔ صیہونی فوج نے ہسپتالوں، سکولوں اور خوراک تقسیم کرنے والے مراکز پر حملے کئے جس کے باعث مزید 24 فلسطینی شہید ہوگئے’24گھنٹے میں صیہونی بربریت میں 116افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔حکام الشفا ہسپتال کے مطابق ایندھن ختم ہونے سے سیکڑوں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، اسرائیلی فورسز نے 5ہفتوں میں 600سے زائد امداد کے منتظر افراد شہید کر دیئے۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 57ہزار 12ہوگئی،ایک لاکھ 34ہزار 592فلسطینی زخمی ہو چکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں