آج فیصل آباد میں 95جلوس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر آج 7محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ ضلع بھر میں 131مجالس منعقد ہوں گی اور 95جلوس برآمد ہوں گے ۔ لائل پور ڈویژن میں 11مجالس اور 13جلوس، اقبال ڈویژن میں 40مجالس اور 19جلوس، مدینہ ڈویژن میں 18مجالس اور 15 جلوس، جڑانوالہ ڈویژن میں 36مجالس اور 29جلوس اور صدر ڈویژن میں 26مجالس اور 18جلوس برآمد ہوں گے۔ آج 7محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں 3000ہزار سے زائد پولیس افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جس میں 5ایس پیز ،21ڈی ایس پیز، 12انسپکٹر ز، 94سب انسپکٹرز، 404اے ایس آئیز، 135ہیڈ کانسٹیبلان، 2347کانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ آج 7محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوس کے روٹ، دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے اردگرد، امام بارگاہوں اور پکٹ ڈیوٹیز سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں آٹھوں بازاروں ، راجباہ روڈ، سرکلر روڈمیں گشت کرتی رہیں گی ۔مزیدکسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دیگر ریزرو ہائے اورنفری پولیس لائن میں موجود ہے۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ تمام مجالس وجلوس ہائے کے آغاز سے لے کر اختتام تک امام بارگاہوں اور روٹ جلوس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔انٹری پوائنٹ پر بھی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اور بزریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں