ماموں کانجن میں نوجوان نے پھندا لیکر خودکشی کرلی

ماموں کانجن (نامہ نگار)35سالہ نوجوان نے پھندے سے جھول کر خود کشی کرلی،مقامی پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ غوثیہ کالونی میں افسوس ناک واقع پیش آیا ہے 35سالہ نوجوان ساجد منظور ولد منظور نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ذرائع کے مطابق نوجوان نشے کا عادی بتایا جاتا ہے مقامی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں