قومی بچت سکیموں پرشرح منافع کم

کراچی(بیوروچیف) قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 15بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 11.91فیصد سے 11.76 فیصد ہوگئی۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30بیسزپوائنٹس کی کمی کے بعد 10.90سے کم ہو کر 10.60فیصد پر آگئی۔اسلامک سیونگ اکائونٹ میں منافع کی شرح میں 59 بیسزپوائنٹس کی کمی کے بعد 9.75 فیصد ہوگئی جب کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹ پر منافع 24بیسز پوائنٹس کم کرکے 13.20فیصد کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں