فیسکو افسران کی نااہلی،لائن مین بغیر حفاظتی اقدامات کام کرتے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو لائن مین دورانِ ڈیوٹی جان کی بازی ہار گیا۔فیصل آباد کے علاقہ بٹالہ کالونی سب ڈویژن میں دورانِ ڈیوٹی کام کرتے ہوئے فیسکو کا لائن مین عبدالرحمن کھمبے سے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اتارا اور پولیس کے حوالے کیا،واقعہ میں بغیر حفاظتی اقدامات کے کھمبے پر کام کروائے جانے پر فیسکو حکام کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جاں بحق ملازم کے اہلخانہ نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مرحوم کی میت ورثا نے ہسپتال سے وصول کر لی۔ جبکہ ان کی میت آج 3جولائی بروز جمعرات صبح 10بجے ان کی رہائش گاہ گلی نمبر 21، بازار نمبر 2، رضا آباد سے اٹھائی گئی اور کمال آباد والے قبرستان کی جنازگاہ میں نماز جنازہ ادا کرکے سپرد خاک کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں