گیس لیکج سے آگ لگ گئی

سمندری(بیورو چیف)تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ میں سلنڈر گیس لیکج سے کچن میں آگ بھڑک اٹھی،آگ میں جھلس کر 2 خواتین زخمی ہو گئیں، خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔چک نمبر470گ ب میں سلنڈر سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ جلانے پرکچن میں آچانک آگ بھڑک آٹھی جس سے دوخواتین 35سالہ انیلا اور فروا جھلس کر زخمی ہو گیئں جنہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ایک خاتون کو فیصل آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں