گھریلو جھگڑے سے تنگ شخص نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

گوجرہ(نامہ نگار)گھریلوجھگڑے سے تنگ شخص نے زہر یلی گولیاں کھا کرزندگی کا خاتمہ کر لیا۔معلوم ہواہے کہ کچاگوجرہ کے 40سالہ نویدنے گھر جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کرزہریلی نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں سے اس کومخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آبادریفر کیاگیا جہاں پر وہ جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں