ریسکیو1122سرگودھا کا یوم عاشور کے حوالے سے ایمرجنسی کور پلان

سرگودہا ( بیورو چیف) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122سرگودہا مظہر شاہ کی سربرا ہی میں محرم الحرام بالخصوص یوم عاشور کے حوالے سے ایمرجنسی کورپلان جاری ۔محرم الحرم یو م عاشور کے مو قع پرضلع سرگودہا کے تمام ریسکیو رز ہائی الرٹ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے ریسکیو1122 سرگودہا کے ہیڈکواٹر یونیوراسٹی روڈ پر محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانیوالے انتظامات کے بارے میں اجلاس، جس میں ہدا یا ت جاری کیں کہ حسب روایت ضلع سرگودہا بشمول تحصیل میں بڑی امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس اور ماتمی جلوسوں پر اعزاداروں کیلئے ابتدائی طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔اس سلسلے میں ڈسٹر کٹ ا یمرجنسی آفیسر نے 09 اور 10 محرم کیلئے کوڈ ریڈ لگانے کے احکامات جاری کے اور تمام ریسکیور ز کی چھٹیاں منسوخ کردی ڈسٹرکٹ سرگودہا کے 500 سے زائد ریسکیورز جدید آلات سے مزین ایمبولینسزاورفائروہیکلز کیساتھ ڈیوٹی پر تعینات اورالرٹ رہیں گے محرم الحرم میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں 27 ایمبولینسز’05فائروہیکلزاور 02 ریسکیو وہیکلز کے علاوہ 49 موبائل موٹر بائیک ایمبولینسزز ماتمی جلوسوں کے ساتھ ہونگی۔ ریسکیو 1122کی مزید موبائل ایمرجنسی ریسکیوپوسٹیں امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر موجود ہونگی۔ اسکے علاوہ موبائل پوسٹیں اورایمبولینسز’فائروہیکلز اپنے فرسٹ ایڈ باکس کیساتھ جلوسوں کے ہمراہ ہونگی تاکہ عزادارین کو بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے۔مزید براں ریسکیو 1122کنٹرول روم24/7 فعال ہے اور یوم عاشور کے دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں