فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی دعوئوں کے بر عکس مہنگائی اوربیروز گا ری دن بدن بڑھ رہی ہے پٹرولیم مصنو عات، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی زندگی پربراہ راست اثر پڑتا ہے اگرنہیں پڑتا تو حکمرانوں پر نہیں پڑتا لوگ پہلے ہی بجلی کے سلیب یونٹس سسٹم سے ستائے ہوئے تھے رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پوری کی جارہی ہے یہ ناقابل برداشت بوجھ ایسے وقت میں عوام پر لاداگیاہے جب ملک میں مہنگائی بیرو ز گا ری اور معا شی تنگ دستی کی صورتحال پہلے ہی عام آدمی کی زندگی ابتر بنائے ہوئے ہے پٹرول مہنگا ہونے سے نجی ٹرانسپورٹ موٹرسائیکل رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین پرفوری اور براہ راست اثر پڑتا ہے۔




