فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ٹائون نائب ناظم ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی سے ملک کا نقصان ہو رہا اور باہر بیٹھے لوگوں کے ذریعے ریاست کیخلاف منفی پراپیگنڈ ہ پروان چڑھایا جارہا ہے جس کی مذمت کافی نہیں ان ملک دشمن عناصر کا کڑا محاسبہ کرنیکی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر امیج بہترہوسکے بیرونی تعلقات دنیا میں نہایت اہمیت رکھتے ہیں جنہیں موثر رکھنے اور بیرونی دنیا میں ملکی تشخیص برقرار رکھنے پر بھر پور توجہ دینا ہوگی، ملک شمن قوتوں کی طرف سے پاکستا ن کو تنہا کرنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مسلسل سازشیں رچائیجارہی ہیں اوراب اد ا ر و ں کی تذلیل کے ذریعے ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنیکی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔




