اسرائیل کی سکولوں میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر بمباری،82شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز کے غزہ میں خونریز حملے تھم نہ سکے۔سکولوں میں پناہ لئے ہوئے فلسطینیوں پر بمباری اور فائرنگ سے 24گھنٹے میں مزید 82فلسطینی شہید اور 304 زخمی ہوگئے،غزہ شہر میں مکان پربمباری سے 12افراد شہید ہوگئے،غزہ کے دیگر علاقوں میں 27فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی فوج مئی سے اب تک امداد کے منتظر 743افراد کو شہید کر چکی، شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 418 ہوگئی،1 لاکھ 36ہزار 261افراد زخمی ہو چکے۔واضح رہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں