ریسکیو1122 نے 3ہزار عزاداروں کو طبی امداد دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کمانڈ اینڈ کنٹرول پوسٹ کا دورہ کیا، مرکزی امام بارگاہ اور گھنٹہ گھر چوک کے اطراف میں قائم ریسکیو پوسٹوں کا معائنہ بھی کیا۔ ریسکیو 1122نے 20مجالس اور 50ماتمی جلوسوں کو میڈیکل کوریج کی سہولیات فراہم کی۔ یوم عاشورہ کے موقع پر 3000سے زائد عزاداران کو موقع پر طبی امداد فراہم کی،جبکہ 100سے زائد عزاداران کو طبی امداد دیتے ہوئے مختلف ہسپتال منتقل کیا۔ جلوسوں کے اختتام پر منتظمین نے بہترین میڈیکل سروس فراہم کرنے پر ریسکیو 1122ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں