ایک سال کے دوران 18.5ملین عازمین نے حج و عمرہ کیا

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وژن 2030 کے تحت اہم انیشیٹو پیلگریم ایکسپیرینس پروگرام نے 2024کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ 2022کے مقابلے میں مملکت میں عازمین حج اور عمرہ زائرین کی آمد میں 101فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔رپورٹ میں عازمین حج، عمرہ زائرین کیلئے خدمات میں اضافے اور اس سے منسلک اداروں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024میں بیرون مملکت سے ایک کروڑ 85 لاکھ سے زیادہ (18.5 ملین) عازمین حج اور عمرہ زائرین سعودی عرب آئے۔ ان میں عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ 69ہزار 20ہزار (تقریبا 17 ملین)جبکہ 1.6ملین عازمین حج ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 40سے زیادہ سرکاری اداروں کے ساتھ 89 اقدامات پر عملدرآمد کیا گیا اور 95فیصد شرح تعمیل حاصل کی گئی۔ان اقدامات میں زائرین کے سفر کے تمام مراحل جس میں ٹرانسپورٹیشن، مناسک ، تاریخی اور مذہبی مقامات کے وزٹ شامل ہیں۔ سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے سعودی قیادت نے وژن 2030کے اہم ہدف کے طور پر حج اور عمرہ زائرین کو خدمت کو ترجیح دی ہے۔روضہ شریفہ میں 2024کے دوران 13ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا گیا جو 2024کے مقابلے میں 4ملین سے زیادہ ہیں۔زائرین کے اطمینان کی شرح 57فیصد سے بڑھ کر 81فیصد ہوگئی جو بہتر خدمات کے معیار اور تجربے کو ظاہر کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں