پٹرول ڈلوانے گئے موٹر سائیکل سوار کی بیوی اغوائ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شوہر موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوانے لگا تو اوباش افراد خاتون کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔451گ ب کے رہائشی عبدالمنان نے بتایا کہ وہ اہلیہ عظمیٰ کے ہمراہ مدنی کالونی میں بھائی کو مل کر واپس جا رہے تھے راستے میں بیوی کو اتار کرٹوٹل پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوانے لگا تو اس دوران ملزمان ماجد، یونس وغیرہ اس کی اہلیہ کو گاڑی میں ڈال کر اغوا کر کے لے گئے’مغویہ کے پاس زیورات اور45 ہزار روپے تھے سمندری پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں