گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دوشیزہ نے خود کشی کر لی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 15سالہ دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، بتایا جاتا ہے کہ 215ر۔ب کی جواں سالہ لڑکی اریبہ دختر سردار کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں