IGکی پولیس فورس کو شاباش

لاہور (بیوروچیف) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش، پولیس فورس نے عشرہ محرم الحرام کے دوران 38ہزار سے زائد مجالس، 09ہزار 200سے زائد عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور سمیت صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی کارکردگی کو سراہا، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں حالات پُرامن رہے، کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزرائ، مشیران، علاقائی نمائندوں نے سکیورٹی انتظامات میں پنجاب پولیس کو بہترین راہنمائی فراہم کی،جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت پنجاب پولیس کے تمام آپریشنل یونٹس تحسین کے مستحق ہیں، پنجاب پولیس کو عشرہ محرم الحرام کے مقدس پروگراموں کی سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک فوج اور رینجز کا تعاون حاصل رہا، شہریوں، مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام، اداروں اور میڈیا کے بھر پور تعاون پر شکرگزار ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افسران و اہلکار مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں