سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ برقرار، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث مارکیٹ نے ایک اور نیا سنگِ میل عبور کر لیا۔ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئیجس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ انڈیکس کو ایک لاکھ 33ہزار 109پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 1262پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 131,949پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں