رچنا ایکسپریس روٹ کو بحال کیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)لاہور تا فیصل آباد سیکشن پر رچنا ایکسپریس ٹرین کو بحال کیا جائے جو کئی سالوں سے بند ہے۔عوام کی سمجھ سے بالا تر ہے کہ ریلوے حکام کے مشیران کون ہیں ؟ایک ہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ یہ خفیہ لوگ ،،،مافیا ،،،ہیں۔جو کسی بھی صورت عوام کو سہولیات دینے کے حق میںنہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ ایک وقت تھا کہ ماضی قریب میں لاہور تا فیصل آباد ایک ٹرین چلتی تھی جو رچنا ایکسپریس کے نام سے ٹریک پر دوڑتی تھی اور بلا شبہ ایک منافع بخش ٹرین تھی جس کے ذریعے لاکھوں لوگ روزانہ سفر کرتے تھے ۔نجانے کس کی نظر لگ گئی اور لاہور فیصل آباد ریلوے سیکشن ویران ہو گیا۔اس ٹریک پر مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ لئے اور بدر ،،غوری ایکسپریس کے نام سے ٹرین سروس شروع کی جو مضبوط پرائیویٹ ہاتھوں میں دے دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں