سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کا دورہ ۔ انتظامی و طبی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صفائی کی صورتحا ل، ادویات کی فراہمی، عملے کی حاضری، آکسیجن اور ایئرکنڈیشنڈ کی دستیابی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ایم ایس ڈاکٹر سہیل طارق نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی میں سو فیصد مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، رحمت اللعالمین بلاک میں 12 وارڈز جبکہ پیڈ بلاک میں 45 بیڈز کی ایمرجنسی فعال ہے۔ ایم ایس نے مزید آگاہ کیا کہ ہسپتال میں جلد نیورو سرجیکل وارڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔




