ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

فلوریڈا (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3ٹی 20اور 3ہی ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز بالترتیب 31جولائی، 2اور 3اگست کو امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔ٹی 20سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم ون ڈے سیریز کے لیے ٹرینیڈاڈ کا رخ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 3ون ڈے میچز 8، 10اور 12اگست کو شیڈول ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے سیریز ختم کر کے ٹی 20 میچز میں اضافے کی تجویز دی تھی تاہم میزبان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔خیال رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا بھی دورہ کرے گی جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں