کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کاآغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے، مین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی موٹرسائیکل اور کاریں چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی، کم عمر ڈرائیور کی گاڑی اور موٹرسائیکل بند کر کے والد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور اسے پابند سلاسل کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر زیادہ تر ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے ہوتے ہیں، کم عمر ڈرائیورز تیز رفتاری اور لاپرواہی سے کار اور موٹرسائیکل چلاتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں، کم عمر ڈرائیورز اپنے جانوں کے ساتھ کھیلنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے بھی شدید خطرہ ہیں۔ کم عمرڈرائیورز کیخلاف کریک ڈائون فیصل آباد شہر سمیت تمام تحصیلوں میں بھی کیا جائے گا، کسی دبائو اور سفارش کو خاطر میں لائے بغیر کارروائیاں کی جائیں گی، کسی کو بھی معافی نہیں ملے گی۔ لہٰذا شہری اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑیاں نہ چلانے دیں، خود بھی پریشانی سے بچیں اور اپنے بچوں کو بھی بچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں