وائٹ ہائوس کے ترجمان کا موقف

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔وائٹ ہائوس میں کی گئی پریس بریفنگ میں کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے اس فیصلہ کن سفارتی کاوش کا اعتراف ہے جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کے لیے کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔حکومت نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی، ٹرمپ کے سفارتی روابط سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں