ٹک ٹاک کے ہیروز بھی غائب

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ساتھ مختلف تقریبات میں شانہ بشانہ رہنے والے افراد چھاپے کی اطلاع ملتے ہی زیر زمین چلے گئے اور اپنے موبائل فون بند کر دیئے۔ یہ افراد ٹک ٹاک ہیروز کے نام سے مشہور ہیں جو ملک تحسین اعوان کے ساتھ تمام تقریبات ‘میٹنگز میں نظر آتے تھے اور وہ ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے مگر اب یہ ٹک ٹاک ہیروز سوشل میڈیا سے بھی غائب ہیں اور اپنے گھروں پر بھی موجود نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق ان افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں