فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے نوبیاہتا دلہن کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ73ج ب کے رہائشی سلیم کی شادی چار ماہ قبل ندا بی بی سے ہوئی، شادی کے بعد میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ روز شوہر سلیم نے والد اور بھائیوں سے مل کر ندا بی بی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی تو سسرال والے تدفین کرنے کیلئے لے جا رہے تھے مقتولہ کے لواحقین کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ شاہد اعوان نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے قاتل شوہر سمیت 3افراد کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔




