گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میںساتھی کی فائرنگ سے نامعلوم چور ہلاک ۔دوسرا فائرنگ کر تا ہو افرارہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر95ج ب کے لقمان علی کے گھر میں دو نامعلوم چور واردات کی نیت سے داخل ہو ئے جس پر اہل خانہ نے شور مچادیاشور مچانے پر چوربھاگ نکلے اور بھاگتے ہو ئے انہوں نے فائرنگ شروع کر دی اور ساتھی کی فائرنگ سے ایک چورکے سر میں گولی لگ گئی جو موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیاجبکہ اس کاساتھی فائرنگ کر تا ہو اموقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے اس کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دی آخری موصولہ اطلاع کے مطابق اس کی شناخت نہیںہو سکی ۔پولیس فرارہونے والے ملزم کی تلاش میں ہے۔




