لاہور (بیوروچیف) شاہدرہ میں کمسن کار ڈرائیور نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی۔پولیس کے مطابق مین روڈ شاہدرہ ٹان نزد سنگیت سنیما کے قریب حاشر نامی 13 سے 14 سالہ بچہ کار چلا رہا تھا، اس نے پہلے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جسکے بعد کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کی دکان پر کھڑی موٹر سائیکلوں سے جا ٹکرائی۔پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کار ڈرائیور حاشر کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔




