ستیانہ روڈ پر مخالف کو قتل کرنیوالے دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی رانا مغفور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر تین روز قبل ستیانہ روڈ رائل پیزہ شاپ کے قریب مخالف کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان اکبر علی اور عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاندلیانوالہ علاقہ 425 گ ب کا رہائشی عید خان عرف عیدو 3جولائی کو رات بارہ بجے کے قریب ستیانہ روڈ پر رحمان فارمیسی سے شیل پمپ کے قریب پیدل آ رہا تھا کہ جب وہ رائل پیزا شاپ کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق مقتول عید خان نے 18سال قبل 2007میں ملزم علی اکبر کے والد اکبر علی کو قتل کر کے جیل چلا گیا تھا اور گزشتہ برس جیل سے سزا کاٹ کر باہر آیا تھا ملزم علی اکبر نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے عید خان کو قتل کر دیا تھا تاہم ایس ایچ او رانا مغفور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل علی اکبر اور عبدالرحمن کو گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی۔ سی سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر شاباش دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں