جنوبی افریقین پلیئر ویان ملڈر کی تیز ترین ٹرپل سینچری

کیپ ٹائون (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف اننگز ڈیکلیئر کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔جنوبی افریقا کے آل رانڈر ویان ملڈر نے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا جب انہوں نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے کے وقت اپنی اننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ وہ 367 رنز پر ناقابل شکست تھے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار پروٹیز کی قیادت کرنے والے 27 سالہ نوجوان نے اپنی یادگار اننگز سے کئی بڑے اور دیرینہ ریکارڈز کو توڑ ڈالا اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بلے باز کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور بھی درج کیا۔ملڈر ویسٹ انڈیز کے عظیم برائن لارا کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور 400 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے تھے لیکن انہوں نے اس کے خلاف فیصلہ کیا۔انہوں نے جاری دوسرے دن لنچ پر ٹورنگ سائیڈ کی پہلی اننگز 626/5 پر ڈکلیئر کر دی جب وہ لارا کو پیچھے چھوڑنے سے صرف 34 رنز دور تھے۔اس کے نتیجے میں ملڈر 410 گیندوں پر 49 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 367 رنز کے ساتھ فارمیٹ میں پانچویں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کے ساتھ بلے باز بن گئے۔برائن لارا نے 2004 میں انگلینڈ کے خلاف 400 رنز بنا کر تاریخ رقم کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں