فہد مصطفی کے پرانے ڈرامے کی ویڈیو دیکھ کر میڈیا صارفین حیران

کراچی (شوبز نیوز) اداکار، ٹی وی میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفی کے پرانے ڈرامے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔فہد مصطفی کا شمار ملک کے معروف فنکاروں میں ہوتا ہے، وہ صرف اداکار اور میزبان ہی نہیں بلکہ ایک کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں۔وہ مقبول گیم شو جیتو پاکستان کی میزبانی بھی کرتے ہیں، جو پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے۔ان کے والد صلاح الدین تنیو کا شمار سندھ کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے تھیٹر اور سندھی زبان میں بننے والے کئی ڈراموں میں کام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں