مخصوص نشستیں’کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز

اسلام آباد (بیوروچیف) قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا سے خواتین کی دو خالی مخصوص نشستوں کو پر کرنے کے لیے انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، جو 10جولائی تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق 11جولائی کو امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 14جولائی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔ کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں 17جولائی تک جمع کرائی جا سکیں گی۔امیدواروں کی حتمی فہرست 24جولائی کو جاری کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ممکنہ امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کروائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں