سپریم جوڈیشنل کونسل کا اہم اجلاس 12جولائی کو طلب

اسلام آباد (عظیم صدیقی) سپریم جوڈیشنل کونسل کا اہم اجلاس 12جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے متعدد ججوں کے خلاف کونسل کو ریفرنسز بھجوائے گئے تھے جن میں ان ججوں پر الزام تراشی کی گئی تھی کہ وہ مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں، مکمل دستاویزی شواہد کا جائزہ لیکر ان ججوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا ان ججوں کے معلق بتایا جاتا ہے کہ وہ یہ ججز ہیں جنہوں نے اعلیٰ عدلیہ میں مداخلت کا الزام عائد تھا اور اس وقت کے اپنے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف ریفرنس بھجوایا تھا اہم ترین پیشرفت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں